نیشنل ڈیسک: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوالنے بدھ کے روز سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور کہا کہ اگر کوئی کمی پڑی تو حکومت راحت اور اشیائے ضروریہ مہیا کر وائے گی ۔یمناندے کے نچلے علاقوں کے ڈوبنے کے بعد ندے کے میدانی حصے میں رہ رہے 15,000 سے زیادہ لوگوں کو مختلف سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے لگائے گئے کیمپوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
یمنا ندی بدھ کے روز خطرے کے نشان سے اورپر بہہ رہی ہے ۔ حالانکہ دہلی حکومت کے افسران نے کہا کہ پانی کی سطح کئی گھنٹوں سے 206.60 میٹر کی ٹھہری ہے اور اس کے مزید کم ہونے کا امکان ہے۔کیجریوال نے عثمان پور علاقے میں لگائے گئے کیمپوں میں رہ رہے لوگوں سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد انہوںنے ٹویٹ کیا کہ ' یمنا کنارے باڑھ سے متاثرہ لوگوں سے ملا۔زیادہ تر لوگ اپنے گھرو ں میں اپنا سامان چھوڑ آئے ہیں، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ جان کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ان سبھی لوگوں کے لئے ٹینٹ، کھانا ، پانی اور دوائی وغیرہ کا انتظام کیا ہے ۔ اگر کوئی کمی ہو تو بتائیں ، ہم فوراً ٹھیک کرادیں گے ۔
دہلی بھاجپا کے صدر منوج تیواری اور سابق مرکزی وزیر وجے گوئل سمیت بھاجپا کے کئی نیتاؤں نے بھی سیلاب متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی مدد کی۔