Latest News

کانگرس لیڈر کا متنازعہ بیان : تیار رکھو پٹرول - ڈیزل، حکم ملتے ہیں پھونک دینا سب کچھ

کانگرس لیڈر کا متنازعہ بیان : تیار رکھو پٹرول - ڈیزل، حکم ملتے ہیں پھونک دینا سب کچھ

نیشنل ڈیسک: کانگرس کے سابق ایم پی اور سینئر لیڈر پردیپ مانجھی بھڑکاؤ بیان دیتے کیمرے میں ہوگئے ہیں ۔ا وڈیشہ کے نبرنگ نگر میں نابالغ سے ریپ اور قتل کے معاملے پر کانگرس نے جمعرات کے روز بند بلایا تھا ۔ اس دوران کانگرس ایم پی کو فون پر کسی سے یہ کہتے سنا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل تیار رکھو ، جیسے ہی حخم ملے سب پھونک دینا ۔ سای سرکاری جائیدادیں بھی جلا دینا پھر دیتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے ۔ اتنا ہی نہیں مانجھی نے کہا کہ انہیں پارٹی کارکنوں کو ایسے احکامات دینے پر کوئی افسوس نہیں ہے ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں نبرنگ نگر  میں 14 دسمبر کے روز ایک نابالغ لڑکی سے ریپ کر اس کا قتل کردیا گیا تھا ۔ اسی واردات کے بعد کانگرس نے پولیس انتظامیہ پر لاروائی کا الزام لگاتے ہوئے اس کے خلاف 12 گھنٹے کا بند بلایا تھا ۔ بند کے دوران ہی مانجھی  اپنے کسی کارکن  سے فون پر ایسی بات کہتے ہوئے کیمرے میں قید ہوگئے ۔ وہیں ماجھی نے اپنے بیان پر دلیل دی کہ جب گاندھی کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہم غریب کو انصاف نہیں دلا سکے تو ہمیں نیتا جی کے نظریے اپنانے کیلئے مجبور ہونا پڑا ۔ قانون کو ہاتھ میں لینا ہماری مجبوری ہوگئی ہے ۔ 

https://twitter.com/amitmalviya/status/1210405414292148224
بتا دیں کہ مانجھی اوڈیشہ کے کانگرس کے ورکنگ صدر بھی ہیں ۔ پردیپ مانجھی کے بیان کو لے کر بھاجپا نے سونیا گاندھی پر نشانہ سادھا ہے ۔ بھاجپا کے آئی ٹی سیل کے انچارج امت مالویہ نے کہا کہ مانجھی کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ آخر کیوں سونیا گاندھی نے سی اے اے تشدد کے دوران کبھی امن کی اپیل نہیں کی ۔ 



Comments


Scroll to Top