Latest News

کشمیر میں فوج میں بھرتی کے لئے نوجوان پر جوش، 40 ہزار افراد نے دی درخواست

کشمیر میں فوج میں بھرتی کے لئے نوجوان پر جوش، 40 ہزار افراد نے دی درخواست

جموں:فوج میں بھرتی ہونے کے لئے کشمیر میں نوجوان کافی پر جوش نظر آ ر ہے ہیں اور ریاست کے تین اضلاع میں 40 ہزار سے زائد نوجوانوں نے فوج میں بھرتی ہونے کی درخواست دے کر اپنے جوش و خروش کا تعارف کرایا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں چل رہی فوج کی بھرتی کے لئے 40 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔  فوج میں بھرتی کے لئے پہلے روز اتوار کو منعقد ہ بھرتی ریلی میں تقریباً تین ہزار نوجوان فیزیکل ٹیسٹ میں شامل ہوئے ۔

PunjabKesari
فوج کی جانب سے بھرتی کے لئے سانبہ کے ساتھ ساتھ جموں اور کٹھوعہ  اضلاع میں بھی بھرتی مہم چلائی جا رہی ہے  تین نو مبر سے 12 نومبر کے درمیان چلنے والی اس بھرتی ریلی کے کامیاب انعقاد میں فوج کا گرج ڈویژن، ضلع پولیس اور انتظامیہ مصروف ہے ۔ اس میں شامل ہونے والے نوجوانون بھی پر جوش نظر آ رہے ہیں ۔ 

PunjabKesari
وزارت دفاع کے ترجمان کرنل دیویندر آنند نے کہابھرتی ریلی میں کثیر تعد اد میں نوجوان شامل ہو رہے اور تینوں اضلاع میں  44000نوجوانوں نے رجسٹریشن کرایا ہے ۔ انہوں نے کہا بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت ہے اورکمپیوٹرائزڈ  ہر چیز کی نگرانی کی جا رہی ہے  ۔ترجمان نے مزید کہا کہ بھرتی میں شرکت کرنے والوں کو کسی بھی دلال کو پیسہ نہیں دینا چاہئے۔ کیونکہ بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت ہے اور آخری سلیکشن صرف فیزیکل ، تحریری اور طبی ٹیسٹ کے بعد کی جائے گا ۔
 



Comments


Scroll to Top