National News

یو اے ای نے پاکستان کو لگائی پھٹکار، کہا: کشمیر مدعے پر مسلم ممالک کو نہ گھسیٹیں

یو اے ای نے پاکستان کو لگائی پھٹکار، کہا: کشمیر مدعے پر مسلم ممالک کو نہ گھسیٹیں

دبئی / اسلام آباد : کشمیر مدعے پر عالمی سطح پر پٹخنی کھا چکا پاکستان مسلسل مسلم ممالک سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش رہا ہے لیکن وہ ناکام رہا ہے ۔ پوکستان کو اب یو اے ای (متحدہ عرب امارات ) نے بھی جھٹکا دے دیا ہے ۔  یو اے ای نے پاکستان کو اس کی ہی سر زمین پر پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کو مسلمانوں کا مدعا نہ بنائیں، اس مدعے پر مسلم دنیا کو نہ گھسیٹیں تو اس کیلئے بہتر ہے ۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائید بن سلطان النہیان  نے پاکستان کو واضح کہہ دیا کہ کشمیر ہندوستان - پاکستان کا دو طرفہ مسئلہ ہے ۔ 

PunjabKesari
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میں مسلم دنیا یا مسلمانوں کو بیچ میں گھسیٹا جائے ۔ یو اے ی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر تنازعہ ہندوستان - پاکستان  کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہئے ۔ وہیں پاکستان نے اپنے قبضے والے کشمیر ( پی او کے ) میں ایل او سی (لائن آف کنٹرول) کے 30 کلو میٹر اندر جگہ پر لگ بھگ 2 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا ہے ۔ 

PunjabKesari
ہندوستانی فوجی ذرائع  کے مطابق پی او کے میں جوانوں کو باغ اور کوٹلی سیکٹر میں رکھا گیا ہے ۔ وہیں پی او کے میں ہو رہی بڑی ہلچل سے ہندوستانی سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہیں ۔ فوج کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ جوانوں کو تعینات کرنے سے متعلق یہ سرگرمی ہندوستان کے ساتھ بڑی کشیدگی کے مد نظر پاکستان کا ایک دفاعی قدم ہو سکتا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top