Latest News

کرتارپور کاریڈور: ٹرمینل کی خوبصورتی کیلئے دبئی سے منگوائیں خاص چادریں

کرتارپور کاریڈور: ٹرمینل کی خوبصورتی کیلئے دبئی سے منگوائیں خاص چادریں

ڈیرہ بابا نانک : بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ٹرمینل کو خوبصورت اور خاص شکل دینے کیلئے لینڈ پورٹ اتھارٹی کے ذریعے دبئی سے خاص چادریں منگوائی گئی ہیں ۔ جانکاری کے مطابق ٹرمینل میں عقیدتمندوں کے بیٹھنے کیلئے بلاک ، چیک پوسٹ ، گیلری ، سکیورٹٰ بلاک ، الیکٹریشین بلاک کے علاوہ پارکنگ بھی بنائی جارہی ہے ۔ 

PunjabKesari
اسی طرح دھسی باندھ کے درشنی مقام بنایا جارہا ہے ۔ جس پر کھڑے ہوکر عیقدتمند کے ذریعے گوردوارہ کرتارپور صاحب کے درشن کر سکیں گے ۔ تعمیری افسر شیلندر انجری نے بتایا کہ کرتارپور ٹرمینل کو بین الاقوامی ایئر پورٹ کی شکل دینے اور چھت کور کرنے کیلئے دبئی سے ایلیومینیم کی 16000 سکویئر فیٹ چادریں منگوائی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمینل کا کام 31 اکتوبر تک پورا کرلیا جائے گا ۔ 



Comments


Scroll to Top