Latest News

ہندوستان کے دورے پر آئے فلسطینی علماء کا اظہار خدشہ۔ کہا، مسلمانوں کا قبلہ اول خطرے میں ہے

ہندوستان کے دورے پر آئے فلسطینی علماء کا اظہار خدشہ۔ کہا، مسلمانوں کا قبلہ اول خطرے میں ہے

فلسطینی علما ء کا وفد ان دنوں بنگلورو کے دورے پرآیا ہوا ہے۔انہوں نے اپنے اظہار خیالات کے دوران کہا کہ مسلمانوں کا قبلہ اول ان دنوں خطرے میں ہے۔ اسرائیل، مسجد اقصیٰ پر قابض ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطین میں ظلم و ستم کی انتہا کررہاہے۔فلسطینی علما ء نے نیوز 18 سے دوران گفتگو کہاکہ یہودی قوم قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کررہی ہے۔ اسرائیلی فوج روزانہ ہزاروں یہودیوں کو مسجد میں داخل کرواکر اس کے تقدس کو پامال کررہی ہے۔ فلسطینی نمائندوں نے کہاکہ یہودی چاہتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ میں ان کی عبادت گاہ قائم ہو۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ خواتین، بچوں کو بھی بخشا نہیں جارہاہے۔ اس خطرناک دور میں بھی فلسطینی عوام آزادی کی لڑائی لڑ رہی ہے۔
فلسطینی وفد نے بنگلورو میں مقامی علما ء اور سیاستدانوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اپنی ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطین کے حالات،اسرائیل فوج کے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے مسجد اقصی کی حفاظت،فلسطینی  عوام کے حقوق،انکی آزادی اور انصاف کیلئے آواز اٹھانے اور دعا کرنے کی درخواست کی۔
 



Comments


Scroll to Top