Latest News

کرناٹک ضمنی انتخابات : 15 میں سے 12 پر بھاجپا ، 2 کانگرس اور ایک پر آزاد امیدوار نے جیت حاصل کی

کرناٹک ضمنی انتخابات : 15 میں سے 12 پر بھاجپا ، 2 کانگرس اور ایک پر آزاد امیدوار نے جیت حاصل کی

بنگلور : اقتدار میں قابض  بھاجپا نے کرٹک میں 15 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں پیرو کے روز 12 سیٹوں فتح حاصل کر صوبائی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرلی جبکہ اپوزیشن کانگرس نے دو اور آزاد نے ایک سیٹ پر جیت حاصل کی ہے ۔  اپوزیشن جماعت کانگرس اور جد (ایس) کے لئے یہ نتائج ایک بڑا جھٹکا ہیں ۔ پہلے کے انتخابات میں ان 15 سیٹوں میں سے 12 سیٹیں جیتنے والی کانگرس صرف دو انتخابی حلقوں ہنا سُرو اور شواجی نگر میں ہی جیت حاصل کر پائی ۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کی قیادت والی جد ( ایس ) نے اسمبلی انتخابات کے دوران ان 15 سیٹوں میں تین انتخابی حلقوں کے آر پیٹے ، مہا لکشمی لے آؤٹ اور ہونسُر میں جیت حاصل کی تھی ۔ انتخابی افسر نے بتایا کہ ضمنی  انتخابات میں بھاجپا نے 15 میں سے 12 سیٹوں پر ، کانگرس نے دو اور آزاد نے ایک سیٹ پر جیت درج کی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top