نیشنل ڈیسک:ہندوستانی فورس کے جوان بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے مورینا میں 50ہندوستانی فورس کے جوانوں کو کوارنٹائن کے بعد کولکتہ اور دہرہ دون میں بھی جوان کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ کولکتہ میں آرمی کمانڈ ہسپتال میں تعینا ت سینا میں کرنل رینک کا ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہے ۔ وہیں دہرہ دون میں تعینا ت ایک جے سی او بھی کورونا پازیٹو پایا گیا ۔ دونوں کو کوارنٹائن میں بھیجا گیا ہے او ران کا علاج چل رہا ہے۔ دونوں افسران مارچ میں پہلے اور دوسرے ہفتے دہلی آئے تھے ۔ اس دوران ڈاکٹر جن کے رابطے میں آئے تھے ان سبھی کو بھی کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے۔
حالانکہ جے سی او کس کے رابطے میں آیا تھا اس کا پتہ لگایا جا رہاہے ۔ وہیں یہ دونوں افسران اپنے ساتھ کام کر رہے جن افسرا ن کے رابطے میں آئے تھے ان کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے کہ کوئی ان میں سے بھی تو متاثر نہیں ہو گیا ۔ بتا دیں کہ حال ہی میں آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے نے جوانوں سے کہا تھا کہ ہم سب نے اس بیماری سے دور رہنا ہے اور خود کو فٹ رکھنا ہے۔ ہم محفوظ ہوں گے تبھی ہم اپنی ڈیوٹی صٰح طریقے سے نبھا پائیں گے لیکن فورس کے جوانوں کا اس کورونا کے پیش نظر زد میں آنا تشویش سے کم نہیں ہے۔
اس سے پہلے سنیچر وار کو بی ایس ایف کے ایک افسر اور سی آئی ایس ایف کے ایک جوان کی سنیچر وار کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ۔ بی ایس ایف کا یہ افسر (57) مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ٹکنپور علاقے میں فوج کی افسر ٹریننگ اکیڈمی میں تعینات ہیںاو راس دوران وہ 50جوانوں کے رابطے میں آیا تھا، سبھی کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔