Latest News

شاہین باغ کو'' منی پاکستان'' کہہ کر برے پھنسے کپل مشرا، الیکشن کمیشن نے انتخابی تشہیر پر لگائی روک

شاہین باغ کو'' منی پاکستان'' کہہ کر برے پھنسے کپل مشرا، الیکشن کمیشن نے انتخابی تشہیر پر لگائی روک


نئی دہلی:الیکشن کمیشن نے دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار کپل مشرا کو متنازعہ ٹویٹ کرنے کی وجہ ہفتہ کو 48 گھنٹے کے لئے انتخابی مہم  میں حصہ لینے سے منع کر دیا ہے۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن سے بی جے پی امیدوار مشرا پر پابندی کی میعاد ہفتہ کو شام پانچ بجے سے شروع ہوگی، چیف الیکشن کمشنر اور دو دیگر انتخابی کمشنروں کے دستخط والا پابندی آرڈر  ضلع الیکشن افسر کے ذریعے مشرا کو بھیج دیا گیا ہے۔
دراصل، کپل مشرا نے جمعرات کو ٹویٹ کیا تھا کہ عام آدمی پارٹی اور کانگرس نے شاہین باغ جیسے منی پاکستان کھڑے کئے ہیں۔جواب میں 8 فروری کو ہندوستان کھڑا ہوگا۔کپل مشرا کے اس بیان پر اپوزیشن پارٹیوں نے اعتراض ظاہر کیا تھا اور الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی۔

https://twitter.com/ANI/status/1221003399228878848
اس درمیان، ٹویٹر انڈیا نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مشرا کے متنازعہ ٹویٹ پر نوٹس لیتے ہوئے جمعہ کی رات کو اسے ہٹا دیا۔ساتھ ہی عوامی نمائندگی قانون کی دفعہ 125 کے تحت مشرا کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ان کے خلاف مختلف فرقوں کے درمیان ترشی پیدا کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی میں آٹھ فروری کو اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی



Comments


Scroll to Top