Latest News

مسلم ووٹ بنک کے لئے پاگل ہیں ''آپ'' - کانگرس، اسی لئے کھڑا کیا گیا شاہین باغ کا تماشہ: کپل مشرا

مسلم ووٹ بنک کے لئے پاگل ہیں ''آپ'' - کانگرس، اسی لئے کھڑا کیا گیا شاہین باغ کا تماشہ: کپل مشرا

نئی دہلی :دہلی کے ماڈل ٹاؤن اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کپل مشرا نے کہا ہے کہ مسلم ووٹوں کے لئے عام آدمی پارٹی اور کانگرس پاگل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم ووٹوں کے لئے ہی شاہین باغ جیسے تماشے کھڑے کئے گئے ہیں۔

https://twitter.com/KapilMishra_IND/status/1220930368271831041?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1220930368271831041&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-election-2020-model-town-bjp-candidate-kapil-mishra-muslim-votes-aap-congress-1-1157962.html

کپل مشرا نے ٹویٹ کیا کہ'دہلی کے ہر گھر میں یہی چرچا ہے ،ہر نکڑ، ہر چائے کی دکان پر یہی چرچا ہے ، آپ اور کانگرس دونوں مسلم ووٹ بنک کے لئے پاگل ہو چکے ہیں۔اسی لئے شاہین باغ جیسے تماشے کھڑے کئے گئے۔ یہ صرف میری آواز نہیں، پوری دہلی کی آواز ہے۔سچ بولنا ضروری ہے۔
بتا دیں کہ الیکشن کمیشن نے دہلی کے ماڈل ٹاؤن اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کپل مشرا  کی جانب سے  شاہین باغ میں مظاہرہ کر رہے مظاہرین کے لئے 'منی پاکستان' لفظ کا استعمال کرنے پر وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔کمیشن نے جمعہ کو ان بھیجے گئے اس نوٹس میں جواب دینے کو کہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top