Latest News

شرمناک : بیٹی کو جنم دینے پر بیوی کو ملی خوفناک سزا ،شوہر نے دوستوں سے کروائی آبروریزی

شرمناک : بیٹی کو جنم دینے پر بیوی کو ملی خوفناک سزا ،شوہر نے دوستوں سے کروائی آبروریزی

 کانپور:اترپردیش کے کانپور میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک شوہر نے اپنی ہی بیوی کی عزت کا سودا کردیا ۔
  اترپردیش کے کانپور میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک شوہر نے اپنی ہی بیوی کی عزت کا سودا کردیا ۔ شوہر نے اپنے دوستوں سے اپنی بیوی کی آبروریزی کروائی ۔ بیوی کا کہنا ہے کہ جب وہ مخالفت کرتی تھی تو اس کے ساتھ مار پیٹ کی جاتی تھی ۔ وہیں متاثرہ کی شکایت کے بعد پولیس نے ملزم شوہر کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔

PunjabKesari
اطلاعات کے مطابق متاثرہ کا کہنا ہے کہ جب اس نے دو بیٹیوں کو جنم دیا تو شوہر نے اس پر ظلم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ، وہ مار پیٹ کرنے لگا اور ساتھ ہی ساتھ مائیکہ سے پیسے لانے کیلئے بھی دبائو بنانے لگا ۔ جب وہ ان سبھی مطالبات کو پورا نہیں کرپائی ، تو حیوان شوہر نے اس کے جسم کا سودا کردیا ۔ اس نے اپنے دوستوں کو بلا کر بیوی کی آبروریزی کروائی ۔
حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ملزم شوہر نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ اپنے دوستوں سے بیوی کی آبروریزی کروائی ۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ جب وہ اس سے انکار کرتی تھی ، تو بے رحمی سے اس کی پٹائی کی جاتی تھی ۔ ایک دن شوہر نے مار پیٹ کرنے کے بعد متاثرہ کو دونوں بیٹیوں کے ساتھ گھر سے باہر نکال دیا ۔

PunjabKesari
متاثرہ کانپور سے بستی اپنی بہن کے یہاں کسی طرح پہنچی ۔ بہن نے اپنی بہن کا درد سمجھا اور اس کو گھر میں رہنے کی جگہ دی ۔ اس کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس تھانہ میں ملزم شوہر کے خلاف کیس درج کرایا ۔ وہیں ایس پی ہیمراج مینا نے اس سلسلہ میں جانکاری دیتے ہوئے فوراً کیس درج کرکے کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔



Comments


Scroll to Top