Latest News

ہماچل کے لوگ کیجریوال کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ، انہیں فری بجلی نہیں چاہئے: کنگنا

ہماچل کے لوگ کیجریوال کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ، انہیں فری بجلی نہیں چاہئے: کنگنا

نیشنل ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ کنگنا راناوت اکثر اپنی بیان بازی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ہماچل کی سیاست میں ایک بار پھر دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ ہماچل کے لوگ کیجریوال کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، انہیں مفت بجلی نہیں چاہیے۔ بالی وڈ میں اسٹار کلچر ختم ہوچکا ہے ۔ مفاد عامہ کے لیے سیاست میں آنے کو تیار ہے۔ کنگنا نے کہا کہ مودی جی کے آنے سے تبدیلی آئی، وہ ہر طبقے کی بات کرتے ہیں۔
وہیں،  ایک پروگرام کے دوران جب کنگنا سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی سیاست کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماچل کبھی کیجریوال جی  کے جھانسے میں نہیں آئے گا ، کیونکہ وہ اپنی بجلی خود پیدا کرتے ہیں۔ وہاں کی خواتین بھی خود سبزیاں اگاتی ہیں۔ وہ مفت میں کچھ نہیں چاہتے۔
اس کے علاوہ جب کنگنا سے بالی وڈ میں ان کے مخالف کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں میرا کوئی مخالف نہیں، یہ لڑائی کنگنا بمقابلہ بالی وڈ ہے۔
 



Comments


Scroll to Top