National News

ہندوستانی سنیما کے سرکردہ لیجنڈ اداکاروں میں سے ایک مانے جانے والے اداکار کمل ہاسن

ہندوستانی سنیما کے سرکردہ لیجنڈ اداکاروں میں سے ایک مانے جانے والے اداکار کمل ہاسن

ممبئی:جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار کمل ہاسن کا شمار ہندوستانی سنیما کے سرکردہ لیجنڈ اداکاروں میں کیا جاتا ہے  کمل ہاسن کی پیدائش 7 نومبر 1954 کو تامل ناڈو کے پارماکوڈی میں ہوئی ان کے والد چاہتے تھے کہ ان کے تین بچوں میں سے کم از کم ایک اداکار بنے اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے کمل ہاسن کو اداکار بنانے کا فیصلہ کیا کمل ہاسن نے اپنے سنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ 1960 کی فلم کلاتھر کانمما سے کیا۔
بھیم سنگھ کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں انہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے نہ صرف ناظرین کے دل جیت لیے بلکہ انہیں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔فلم 'کلاتھر کانمما' کی کامیابی کے بعد کمل ہاسن نے کچھ فلموں میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا۔اس کے بعد انہوں نے تقریبا نو سال تک فلم انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دیا۔
ستر کی دہائی میں والد کے اصرار پر انہوں نے پڑھائی چھوڑ کر فلم انڈسٹری کی طرف توجہ دی۔
اس دوران اپنے والد کے کہنے پر انہوں نے ڈانس کی تعلیم بھی لی اور کچھ فلموں میں بطور اسسٹنٹ کوریوگرافر کام کیا۔سال 1973 میں، کمل ہاسن کو معروف جنوبی ہندوستانی فلم ساز کیبالاچندر کی فلم ارنگیترم میں کام کرنے کا موقع ملا۔سال 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم 'اپوروا رنگناگل' بطور مرکزی اداکار ان کے سینی کیریئر کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔کمل ہاسن سال 1977 میں ریلیز ہونے والی فلم '16 بھیانیتھنلے ' کی تجارتی کامیابی کے بعد اسٹار آرٹسٹ بن گئے۔



Comments


Scroll to Top