Latest News

کابل کے مڈل آرڈر کے بلے باز اصغر افغان نے کی دوسری منگنی،پہلی بیوی سے ہیں5 بچے

کابل کے مڈل آرڈر کے بلے باز اصغر افغان نے کی دوسری منگنی،پہلی بیوی سے ہیں5 بچے

نئی دہلی: افغانستان کرکٹ ٹیمکے تینوں فارمیٹ کے کپتان اصغر افغان اپنی زندگی کی نئی اننگ کی شروعات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ کابل کے مڈل آرڈر کے بلے باز اصغر افغان نے دوسری بار منگنی کی ہے۔ یہ ان کی دوسری شادی ہوگی۔ وہیں، پہلی بیوی سے ان کے پانچ بچے ہیں۔ اصغر افغان تینوں فارمیٹ میں ایک بلے باز کے طور پر اچھے ریکارڈ کے ساتھ افغانستان کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک ہیں۔

अफगानिस्तान क्रिकेट टीम के कप्तान असगर अफगान ने दूसरी बार की सगाई - Asghar  afghan gets engaged for the second time On Cricketnmore
اصغر افغان نے 2009 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 111 ونڈے میچوں میں 24.54 کی اوسط اور 66.72 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2356 رن بنائے ہیں۔ وہیں انہوں نے 69 ٹی -20 انٹرنیشنل میچوں میں 21.15 کی اوسط اور 107.58 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1248 رن بنائے ہیں۔ اصغر افغان نے اپنے کیریئر میں اب تک 4 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں اور 249 رن بنائے ہیں۔
افغانستان کے ایک سینئر جرنلسٹ نے اصغر افغان کی دوسری منگنی کی جانکاری دی ہے۔ ابراہیم نام کے اس جرنسلٹ نے ٹویٹ کرکے بتایا، افغانستان کے نیشنل کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر افغان دوسری بار منگنی کی ہے۔ ان کی اہلیہ سے پانچ بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا بھی ہے۔ کپتان کو دوسری اننگ کے لئے نیک خواہشات۔


اصغر افغان کو سب سے اچھے کپتانوں میں سے ایک مانا جاتا ہے، جنہیں افغانستان کرکٹ نے دیکھا ہے۔ انہوں نے فروری 2015 میں محمد نبی سے ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری لی تھی اور اس کے بعد سے نئے کپتان کی کوئی تلاش نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے 56 بار ونڈے میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی ہے۔ ان میں سے 36 بار جیت حاصل کی اور 21 بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایشیا کپ 2018 میں  اصغر افغان کی کپتانی میں ٹیم ہندوستان کے ساتھ میچ ٹائی کرنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

Afghanistan Captain Asghar Afghan Gets Engaged For the Second Time
۔
حالانکہ، افغانستان کرکٹ بورڈ(اے سی بی) نے اپریل 2019 میں اصغر افغان کو برخاست کرکے ٹیم کے لئے چیزوں کو مشکل بنادیا تھا۔ یہ آئی سی سی عالمی کپ 2019 سے صرف دو ماہ پہلے ہوا تھا۔ گلبدین نائب کو اس بڑے ٹورنامنٹ کے لئے کپتان بنایا گیا تھا، لیکن ٹیم نے ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے یہ داوں الٹا پڑگیا۔ عالمی کپ میں افغانستان کی پرفارمنس مایوس کن رہی تھی۔

The Afghan captain, who is engaged for the second time, has 5 children from his  first wife – The Mahathian Post

ٹیم نے لیگ مرحلے کے سبھی 9 میچ ہارے اور آخری مقام پر رہی۔ گلبدین نائب نے کل 12 ونڈے میچوں میں ٹیم کی کپتانی کی۔ ان میں سے 10 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، صرف دو میچوں میں افغانستان کو جیت حاصل ہوئی۔



Comments


Scroll to Top