Latest News

ہنی ٹریپ میں پھنسا جوان، اطلاعات لیک کرنے کے الزام میں پولیس نے کیا گرفتار

ہنی ٹریپ میں پھنسا جوان، اطلاعات لیک کرنے کے الزام میں پولیس نے کیا گرفتار

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی خاتون ایجنٹ کے جھانسے میں آکر اہم اطلاعات لیک کرنے کے الزام میں پولیس نے فوج کے ایک جوان کو گرفتار کیا ہے۔ خفیہ محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ سی آئی ڈی انٹیلی جینس نے آئی ایس آئی کی خاتون ایجنٹ کی موہ پاش میں پھنس کر ہندوستانی فوج کی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل اطلاعات لیک کرنے کے الزام میں پوکرن  میں تعینات جوان وچتربیہرا کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

بیہرا کی سرگرمیاں مشکوک ہونے کی معلومات ملنے پر سی آئی ڈی انٹیلی جینس نے اس کی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔اس دوران انکشاف ہوا کہ وچتربیہرا پاکستانی ایجنٹ سے فیس بک اور وہاٹس ایپ کے ذریعے مسلسل رابطے میں ہے اور اطلاعات سانجھا کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نگرانی میں وچتربیہرا کی ان اطلاعات کے بدلے میں پاکستانی ایجنٹ سے فنڈز مانگنے اور مطلوبہ رقم اپنے بنک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا پتہ چلا۔
پوچھ گچھ کے دوران وچترنے بتایا کہ خاتون ایجنٹ نے فیس بک کے ذریعے تقریباً دو سال پہلے دوستی کی تھی۔یہ خاتون  شروع میں فیس بک چیٹ کرتی تھی اور گزشتہ ایک سال سے وہاٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کرتی تھی۔کال کے دوران یہ عورت  فحش باتوں میں الجھاکر فوجی معلومات حاصل کرتی تھی ۔
ذرائع  نے بتایا کہ وچتر  کی جانب سے دی گئی اطلاعات صحیح ہونے  اور اس کے بنک اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہونے کی تصدیق ہونے پر اس کے خلاف سرکاری رازداری ایکٹ کے تحت خصوصی پولیس تھانہ جے پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top