Latest News

برطانوی انتخابات : زبردست اکثریت کے ساتھ جانسن کا پھر سے وزیر اعظم بننا طے

برطانوی انتخابات : زبردست اکثریت کے ساتھ جانسن کا پھر سے وزیر اعظم بننا طے

لندن : برطانیہ میں ہوئے عام انتخابات میں زبردست اکثریت کے ساتھ بورس جانسن کا پھر سے وزیر اعظم بننا لگ بھگ طے مانا جارہا ہے ۔ اس جیت کے ساتھ ہی بریگزٹ پر غیر یقینی صورتحال ختم ہوجائے گی اور بطانیہ کی اگلے مہینے کے آخر تک یورپی یونین سے الگ ہونے کی راہ آسان ہوجائے گی ۔ جمعہ کے روز آئے ایگزٹ پول میں جانسن کی زبردست اکثریت دی گئی ہے ۔ 

PunjabKesari
بی بی سی / آئی ٹی وی / سکائی ایگزٹ پول کے مطابق ، جانسن کی کنزرویٹو پارٹی نے لیبر پارٹی کے مضبوط علاقے میں سیندھ لگائی ہے ۔ لیبر جمارت انگلینڈ کے شمالی اور ویلس علاقوں میں شکست  کا سامنا کرتی دکھ رہی ہے جہاں لوگوں نے 2016 کے ریفرینڈم میں یورپی یونین سے الگ ہونے کیلئے ووٹ کیا تھا ۔ ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق اپوزیشن لیبر جماعت  71 سیٹیں گنواتی دکھ رہی ہے ۔ اس کے نتائج کے مطابق یہ 1987 کے بعد سے کنزرویٹو جماعت کی سب سے بڑی فتح ہوگی ۔ 



Comments


Scroll to Top