Latest News

سنجے دت کی مثال د کر جانی لیور نے بھارتی - ہرش کو دی نصیحت، کہا- غلطی کا اعتراف کرو اور ۔۔۔۔

سنجے دت کی مثال د کر جانی لیور نے بھارتی - ہرش کو دی نصیحت، کہا- غلطی کا اعتراف کرو اور ۔۔۔۔

ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ڈرگس کے معاملے میں  مزاحیہ اداکار بھارتی سنگھ اور اس کے شوہر ہرش لمباچیا کو گرفتار کیا ہے۔ اتوار کے روز ، قلعہ کورٹ  نے بھارتی اور ہرش کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا ۔
اس کے بعد ان دونوں کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے ، جس پر آج سماعت ہونی ہے۔ اسی دوران ، بالی وڈ کے معروف مزاحیہ اسٹار جانی لیور نے منشیات کے معاملے میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کی  ہوئی گرفتاری کے بعد تشویش کا اظہار کیا۔ اس معاملے میں ، جانی لیور نے حالیہ انٹرویو میں سب کے سامنے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

Comedy King Johnny Lever reacts to Bharti Singh and Haarsh Limbachiyaas  arrest in drugs case | english.lokmat.com
جانی لیور نے انٹرویو میں موجودہ حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا  'منشیات ایک ایسا رجحان بنتا جارہا ہے ، جیسے شراب  کا استعمال کیا جاتا تھا ۔  شراب آسانی سے دستیاب  ہو جاتی ہے  اور بہت سی پارٹیوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ میں نے بھی  شراب پینے میں غلطی کی  ، لیکن جیسے ہی مجھے احساس ہوا کہ یہ اچھی چیز نہیں ہے۔ کیونکہ یہ میری صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو  ختم کر رہی ہے ، اس کو میں نے اسے چھوڑ دیا'۔
جانی لیور نے مزید کہا' لیکن آج کے دور میں تخلیقی لوگوں کی نسل میں  اس قدر اس کا استعمال حد کو پار کر رہا ہے۔ اگر آپ اس میں شامل ہیں تو سوچئے کہ آپ کے اہل خانہ کا کیا ہوگا۔ جو  لوگ  آپ کی کہانی  نیوز چینلز اس وقت دیکھ رہے ہیں  اور یہ دوائیں کھا رہے ہیں ، پھر سوچئے کہ ان کا کیا حال ہوگا ۔ اگر منشیات کا یہ رجحان جاری رہا تو ہماری  انڈسٹری تو  اس طرح برباد ہوجائے گی

Bharti Singh and Haarsh Limbachiyaa arrested in drug case: Comedians Johnny  Lever and Raju Srivastava REACT | PINKVILLA
بھارتی - ہرش کو دی یہ نصیحت
جانی لیور نے بھارتی اور ہرش کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ' میں بھارتی اور ہرش دونوں سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں۔ ایک بار جب آپ لوگ باہر آتے ہیں تو ، اپنے ساتھیوں سے  ، نوجوانوں سے  ڈرگس نہ لینے کی اپیل کریں ۔ سنجے دت کو دیکھو ، انہوں نے دنیا کے  سامنے اس کا  اعتراف کیا ۔  اس وے بڑی مثال آپ کیا چاہتے ہیں ؟ اپنی غلطی کا اعتراف کریں اور منشیات چھوڑنے کا عہد کریں۔ کوئی بھی اس کے لئے آپ کو پھولوں کا گلدستہ دینے نہیں آئے گا'۔

Sanjay Dutt hospitalised, tweets to say he is 'doing well' - Weekly Voice
بتادیں کہ 21 نومبر کو این سی بی نے بھارتی کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ بھارتی اور ہرش کے گھر سے 86.5 گرام  گانجہ برآمد ہوا۔ 21۔ اس کے بعد ، ایجنسی نے بھارتی سنگھ اور اس کے شوہر ہرش کو گرفتار کرلیا تھا ۔



Comments


Scroll to Top