National News

ادھو ٹھاکرے نے 26/11 ممبئی حملے سے کیا جے  این یو تشدد کا موازنہ، اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ

ادھو ٹھاکرے نے 26/11 ممبئی حملے سے کیا جے  این یو تشدد کا موازنہ، اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ

نئی دہلی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) میںتشدد کا موازنہ  26/11 ممبئی حملے سے کر ڈالا۔انہوں نے کہا کہ  جے این یو تشدد نے 26/11 واقعہ کی یاد دلا دی۔ تمام کو پتہ ہونا چاہئے کہ نقاب  کے پیچھے کون تھے۔
ممبئی میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بزدل لوگ منہ ڈھک کر حملہ کرتے ہیں۔اس پورے معاملے کی  اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ میں مہاراشٹر کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں، یہاں سب محفوظ ہے۔

PunjabKesari
وہیں کانگرس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو)میں حملے کو لے کر پیر کو نریندر مودی حکومت پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ اس معاملے میں دہلی کے پولیس کمشنر کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے ۔

PunjabKesari

سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ جوابدہی  کے فریم میں وزیر داخلہ امت شاہ بھی آتے ہیں۔ چدمبرم نے نامہ نگاروں سے کہا، گزشتہ رات جے این یو میں خوفناک واقعہ ہوا۔یہ اس بات کا پختہ ثبوت ہے کہ ہم افراتفری کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔اس سے زیادہ شرمناک کچھ نہیں ہو سکتا۔
 



Comments


Scroll to Top