Latest News

جھارکھنڈ : جے ایم ایم - کانگرس - آر جے ڈی اتحاد کو ملی اکثریت ، ہیمنت سورین27 کو لیں گے حلف

جھارکھنڈ : جے ایم ایم - کانگرس - آر جے ڈی اتحاد کو ملی اکثریت ، ہیمنت سورین27 کو لیں گے حلف

رانچی : جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے پیر کے روز دیر رات تک 81 سیٹوں کے نتائج اعلان کردئیے اور صوبہ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم ) کی قیادت میں بنی جے ایم ایم - کانگرس اور آر جے ڈی  اتحاد  نے 47 سیٹوں پر فتح حاصل کر واضح اکثریت حاصل کرلی ہے ۔ جے ایم ایم لیڈر ہیمنت سورین نے 27 دسمبر کو مورہابادی میدان میں نئی حکومت کی حلف برداری تقریب کا اعلان کیا ہے ۔ 

PunjabKesari
اقتدار میں قابض بھاجپا کے وزیر اعلیٰ رگھوور داس اور پارٹی کے صوبائی صدر لکشمن گلُوا کو انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بھاجپا کو صرف 25 سیٹیں حاصل ہوئیں ۔ ان انتخابات میں جے ایم ایم نے ریکارڈ 30 سیٹیں جیتیں ، جس سے وہ اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بھی بن گئی جبکہ صرف 25 سیٹوں پر فتح کا پرچم لہرانے والی بھاجپا کا اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بننے کا خواب کو چکنا چور ہو گیا ۔



Comments


Scroll to Top