Latest News

جموں کشمیر:7ماہ بعد رہا ہوئے عمر عبداللہ بولے، کورونا وائرس کے خلاف مل کر لڑنی ہے جنگ

جموں کشمیر:7ماہ بعد رہا ہوئے عمر عبداللہ بولے، کورونا وائرس کے خلاف مل کر لڑنی ہے جنگ

سرینگر:جموں کشمیر حکومت نے صوبے کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حراست منگلوار کو ختم کر دی گئی۔ عمر کو منگل وار کو جموں کشمیر حکومت نے رہا کر دیا ۔قریب 7ماہ بعد رہا ہونے کے بعد عمر بولے کہ دنیا کے سب سے بڑے دشمن کورونا وائرس کے خلاف مل کر لڑنا ہے اور حکومت کی ہدایات پر عمل کریں گے۔ عمر نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑنے کے لئے یہ وقت حکومت کا ساتھ دینے کا ہے ۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے عمر کے والد اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو رہا  کیا گیا تھا۔
جموں کشمیر سے دفعہ 370ہٹنے اور صوبے کے فیصلے سے پہلے عمر عبداللہ کو 5اگست کو حراست میں لیا گیا تھا اور ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) بھی لگایا تھا۔ عمر پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعے عوام کو بھڑکانے کی کوشش کی ۔ وہیں اس معاملے میں عمر کی بہن سارا نے بھی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر  کی تھی ، سارا کی پٹیشن پر سپریم کورٹ نے جموں کشمیر انتظامیہ سے جواب مانگا تھاکہ عمر عبداللہ کو رہا کیا جا رہا  ہے یا نہیں۔ اور اگر رہا کیا جا رہا ہے تو جلد رہا کیجئے یا پھرہم حراست کے خلاف عمر کی بہن کی پٹیشن پر سماعت کریں۔
 



Comments


Scroll to Top