Latest News

امیزن کے سی ای او جیف بیجوس کے خلا ف ہتک عزت کا کیس درج، لگے سنگین الزامات

امیزن کے سی ای او جیف بیجوس کے خلا ف ہتک عزت کا کیس درج، لگے سنگین الزامات

بزنس ڈیسک: امیزن کے  فاؤنڈر اور سی ای او جیف بیجوس ایک نئی مصیبت میں پھس گئے ہیں۔دراصل بیجوس  کی  فرینڈ  لارین سانچیز کے بھائی نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ لارین سانچیز کے بھائی مائیکل سانچیز کا الزام ہے کہ بیجوس نے ان کی شبیہ  خراب کی  ہے جس کی وجہ سے انہیں بھاری نقصان ہوا ہے۔

PunjabKesari
دراصل گزشتہ سال جنوری میں the National Enquirer ( دی نیشنل انکوائرر ) ور ان کی گرل  فرینڈ (فاکس نیوز کی سابق  اینکر لارین سانچیز)کے درمیان ہوئی بات چیت کو پبلش کر دیا تھا۔ اس پر بیجوس نے لارین کے بھائی مائیکل  سانچیز پر  تصویر  اور میسج اخبار کو فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا۔اتنا ہی نہیں گزشتہ ہفتے بیجوس کے فون ٹیپ سکینڈل میں 'وال سٹریٹ جنرل' نے بھی اپنی رپورٹ میں مائیکل سانچیز کے کردار کو اجاگر کیا تھا۔ ابھی مائیکل  نے اسے غلط الزام بتاتے ہوئے بیجوس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ عدالت میں دائر کیا ہے۔

PunjabKesari
عدالت میں دی عرضی میں ما ئیکل نے کہا ہے کہ بیجوس کے الزامات کے سبب انہیں ہر طرح سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ان کی رہائش گاہ پر پڑوسیوں کے سامنے ایف بی آئی  نے ثبوتوں کی تلاش میں چھاپہ ماری کی۔ اگرچہ ایف بی آئی کی تحقیقات میں بھی اس بات کے ثبوت ملے تھے کہ لارین نے خود اپنے بھائی مائیکل کو تصویر اور میسج دیئے تھے، جنہیں مائیکل نے نیشنل انکوائرر فروخت کر دیا۔
 بتا دیں کہ دنیا کے سب سے امیر شخص جیف بیجوس نے گزشتہ سال اپنی بیوی میکنزی سے طلاق لے لیا تھا، جسے تاریخ کا سب سے بڑا طلاق معاہدہ بتایا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top