National News

دیپکا کے جے این یو جانے پر بولے  جاویڈکر- یہ جمہوری ملک ہے، کوئی کہیں بھی جاسکتا ہے

دیپکا کے جے این یو جانے پر بولے  جاویڈکر- یہ جمہوری ملک ہے، کوئی کہیں بھی  جاسکتا ہے

نئ دہلی:فلم اداکارہ دیپکا پادوکون کے منگل کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں جانے کے سلسلے میں تنازعہ کے درمیان وزیر اطلاعات پرکاش جاویڈکر نے آج کہا ہے کہ یونیورسٹی احاطے میں جانا ادکارہ کا جمہوری حق ہے ۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ دیپکا پادوکون جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طالب علموں پر ہوئے حملے کے بعد طالب علموں کے فی یکجہتی دکھانے کے لئے منگل کو جے این یو پہنچی لیکن انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے خطاب نہیں کیا۔دیپکا شام 7 بجکر 40 منٹ پر یونیورسٹی کیمپس پہنچی اور انہوں نے ایک جلسہ عام میں حصہ لیا۔ یہ اجلاس اتوار کو احاطے میں طلباء  اور اساتذہ پر حملے پر بات چیت کے لئے جے این یو استاد یونین اور جے این یو ایس یو نے بلائی تھی۔جے این یو ایس یو کے سابق صدر کنہیا کمار جس وقت آزادی کے نعرے لگا رہے تھے دیپکا کھڑی ہو گئیں اور جب تک جے این یو ایس یولیڈر آئشی گھوش نے بولنا شروع کیا دیپکا جا چکی تھیں۔۔
ادکارہ دیپکا پادوکون کے یونیورسٹی احاطے میں جانے اور انقلابیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے سلسلے میں تنازعہ پر سوال پوچھے جانے پر مسٹر جاویڈکر نے کہا ہے کہ یہ جمہوری ملک ہے اور کوئی اداکار یا کوئی شخص کہیں بھی جاسکتا ہے۔ اس کا جمہوری حق ہے۔

PunjabKesari
مسٹر جاویڈکر نے یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی تشدد ہو،اس کی مذمت ہونی چاہئے۔ ملک میں پختہ جمہوریت ہے جس میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ تعلیمی اداروں میں لوگ پڑھنے جاتے ہیں۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سمسٹر کے لئے رجسٹریشن شروع ہوگیا تھا اور کچھ یونین کے لیڈر یہ نہیں ہونا دینا چاہتے تھے۔ انہوںنے سرور کو لاک کردیا۔ یہ تعلیم کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ باقی تشدد میں کون کون شامل تھا ا سکی پولیس  جانچ کررہی ہے۔ جانچ میں سبھی نقاب پوش بے نقاب ہوجائیں گے
 



Comments


Scroll to Top