Latest News

یوم پیدائش پر خاص: بہت کم وقت میں ہی اپنی قابلیت کا لوہا منوا چکے ہیں بمرا

یوم پیدائش پر خاص: بہت کم وقت میں ہی اپنی قابلیت کا لوہا منوا چکے ہیں بمرا

نئی دہلی : اپنی زبردست گیند بازی سے دنیا کے دگج بلے بازوں کی اپنی گیند سے وکیٹیں اڑانے والے ہندوستانی ٹیم کے بولر جسپریت بمرا آج اپنا 26 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنا پہلا ونڈے میچ 23 جنوری 2016 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ۔ تب آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر ہندوستان کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں ، لیکن سمتھ کو آؤٹ کرنے کے والا کوئی اور نہیں بلکہ بمرا ہی تھے ۔ جی ہاں تو چلیں آج ہم آپ کو ان کی زندگی اور کرکٹ کیریئر کے بارے میں کچھ خاص باتوں سے روبرو کروانے جارہے ہیں ۔ 

PunjabKesari
فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی
اگر بمرا فرسٹ کلاس کرکٹ کے آنکڑوں پر نظر ڈالیں تو وہ کافی متاثر کرنے والے ہیں ۔ بمرا نے اب تک 26 میچوں میں 25.33 کی بہترین گیند بازی اوسط سے 89 وکٹ حاصل کئے ہیں ۔ جن میں 6 بار اننگ میں 5 وکٹ شامل ہیں ۔ ہندوستانی صورتحال میں کسی بھی تیز گیند باز کیلئے ایسی کارکردگی اس کی قابلیت کی جھلک ظاہر کرتی ہے ۔ 

PunjabKesari
یارکر کنگ کے نام سے مشہور
بمرا نے 2017 میں اب تک ونڈے کرکٹ میں 35 وکٹ حاصل کئے ہیں  اور وہ فی الحال اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکیٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں اس سال چوتھے مقام پر ہیں ۔ بمراہ کی خاصیت ہے ان کی رفتار کے ساتھ دائیں ہاتھ کے بلے باز کے لئے اِن سونگ گیند اور سلِگنگ ایکشن میں پھینکی گئی تیز یارکر۔ جنوبی افریقی ٹیم میں کئی بائیں ہاتھ کے بلے با زہیں اور گمرا ان کیلئے مشکل کھڑی کر سکتے ہیں ۔ اگلے مہینے کی 5 تاریخ کو کیپٹاؤن سے شروع ہورہی جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے بمرا کو 17 رکنی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top