دہلی:شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ادھر ، دہلی کے جنتر منتر پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والے سماجی کارکن تپن بوس کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک پاکستان ہمارا دشمن نہیں ہے۔ دونوں ممالک کی فوجیں ایک جیسی ہیں۔
https://twitter.com/ANI/status/1222417743191986176?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1222417743191986176&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fjantar-mantar-caa-protest-pakistan-is-not-an-enemy-country-says-tapan-bose-mgb-291597.html
تپن بوس نے کہا ، 'پاکستان کوئی دشمن ملک نہیں ، ہندوستان اور پاکستان کا حکمران طبقہ ایک جیسا ہے۔ ہماری فوج بھی ایک جیسی ہے ۔ان کی فوج اپنے لوگوں کو مارتی ہے اور ہماری فوج ہمارے لوگوں کو مارتی ہے ۔ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔مسلم خواتین سمیت مظاہرین کی ایک بڑی تعداد جنتر منتر پہنچی ہے۔ شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )، این آرسی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
27k
98k