ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ این ٹی آر 30 میں کام کرتی نظر آئیں گی جھانوی کپور جلد ہی ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ڈیبو کرنے والی ہیں- جھانوی کپور فلم این ٹی آر 30 میں نظر آئیں گی اس فلم میں جھانوی کے ساتھ سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر مرکزی کردار میں ہیں -
فلم کا پہلا پوسٹر جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے- پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آخرکار یہ ہو رہا ہے۔ میرے پسندیدہ جونیئر این ٹی آر کے ساتھ سفر شروع کرنے کے لئے انتظار نہیں کر سکتی ۔