Latest News

کشمیر پر تلملائے پاکستان نے ایل او سی پر تعینات کئے 2000 فوجی

کشمیر پر تلملائے پاکستان نے ایل او سی پر تعینات کئے 2000 فوجی

نئی دہلی : جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سر حد پر کشیدگی بنی ہوئی ہے۔اب تلملائے  پاکستان نے اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے ) کے پونچھ علاقے میں  لائن آف کنٹرول(ایل او سی ) پر فوج میں  ایک اور ٹکڑی شامل کی ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ اس ٹکڑی میں تقریباً0 200 فوجی ہیں، جن کا استعمال پاکستان ہندوستانی سرحد میں جیش محمد اور لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کی دراندازی کرانے میں کر سکتا ہے ۔پاکستان نے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا جب دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور جیش محمد نے مقامی اور افغانی لوگوں کی بڑے پیمانے پر بھرتی شروع کر دی ہے ۔

PunjabKesari
اس سے  پہلے بھی پاکستان نے  ایل اوسی پر سپیشل فورس تعینات کی تھی ، تاکہ سیز فائر کے بہانے ہندوستانی فوج دھیان بھٹکا سکے اور پاکستا ن دہشت گردوں کی گھس پیٹھ ( دراندازی) کرا سکے۔ پاکستان کے اس پورے طریقہ کار پر ہندوستانی  فوج اپنی نظر رکھے ہوئے ہے۔بیشک پاکستان نے یہ ٹکڑی  ہندوستانی پوسٹ سے 30 کلو میٹر دور بنائی ہے ، مگر اس وقت کسی بھی طرح کی سر گرمی کو ہلکے میں نہیں لیا جاسکتا ۔
غور طلب ہے کہ جب سے ہندوستان نے جمو ں کشمیر سے  دفعہ  370 کو ہٹایاہے، تب سے  پاکستانی دہشت گرد سرحد پر مسلسل دراندازی  میں لگے ہوئے ہیں، جس کو ہندوستانی فوج ناکام کر رہی ہے ۔جس طرح سے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کے بعد پاکستان ہندوستان کو گیدڑ بھبکی دے رہا ہے اور پھر کبھی واپس لے رہا ہے ، اس کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کسی بھی بات کو ہلکے میں نہیں لینا چاہتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top