Latest News

مودی حکومت کا تاریخی فیصلہ،جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائی

مودی حکومت کا تاریخی فیصلہ،جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائی

نریندر مودی حکومت نے جموں و کشمیر پر بہت بڑا فیصلہ لیا ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کرنے کا پرستاؤراجیہ سبھا میں پیش کیا ہے۔ سنکلپ پتر کے ساتھ ہی امت شاہ نے کشمیر کی تشکیل نو کی تجویز بھی پیش کی ۔اس کے تحت جموں و کشمیر سے لداخ کو الگ کر دیا گیا ہے۔لداخ کو بغیر ودھان سبھا کے مرکزحکومت کے تحت ریاست میں آنے والی ریاست کا درجہ دیا گیا ہے۔امت شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لداخ کے لوگوں کی طویل مانگ رہی ہے کہ لداخ کو مرکز کے زیر انتظام ریاست درج دیا جائے، تاکہ یہاں رہنے والے لوگ اپنے مقاصد کو حاصل کر سکیں۔رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کو علیحدہ مرکز علاقہ کا درجہ دیا گیا ہے۔جموں و کشمیر ریاست میں ودھان سبھا ہو گی۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں حالات مسلسل کشیدہ ہوتے جارہے ہیں ۔ اتوار کو نصف شب میں پولیس نے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی کے ساتھ ساتھ پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون کو بھی ان کے گھر میں نظر بند کردیا ۔ سری نگر اور کشمیر وادی میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔ ادھر راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے ۔  خیال رہے کہ اس سے پہلے آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی رہائش گاہ پر آج صبح کابینہ کی میٹنگ کی ۔
ادھر سری نگر میں کشمیری پارٹیوں نے ایک مشترکہ میٹنگ کی ، جس میں اعلان کیا کہ وہ ریاست کے خصوصی درجہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کریں گے ۔ نظر بند لیڈروں نے لوگوں سے اپیل کی وہ صبر سے کام لیں اور ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں ، جس کی وجہ سے وادی کے امن میں خلل پڑے ۔
 



Comments


Scroll to Top