Latest News

دہشت گردی کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت: وزیر اعظم مودی

دہشت گردی کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی :نئی دہلی میں پیر کو یورپین پارلیمنٹ کے ارکان نے وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے)اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی ۔جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد اور ریاست کو  دو مرکز کے زیر انتظام  ریاستوں میں تقسیم کرنے کے بعد  کسی غیر ملکی وفدکا یہ جموں کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔

PunjabKesari
اس وفد سے بات چیت کے دورا ن وزیر اعظم مودی نے کہا کہ   دہشت گردی کو فروغ دینے والوں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں انکی تعاون کرنے والوں کے خلاف فی الفور سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کا نام لئے بغیر اس پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوںنے کہا کہ  دہشت گردی کو ایک پالیسی کے طور پر استعمال کرنے والوں کے خلاف  کارروائی ہونی چاہئے  ۔ 


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ  دہشت گردی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جانا چاہئے۔وزیر اعظم دفتر کے مطابق  مودی  یورپین  اراکین پارلیمنٹ  کے ساتھ علاقائی اور عالمی  مسائل پر با معنی بات چیت پر زور دیتے ہوئے  دہشت گردی کا مقابلہ  کرنے کے لئے  عالمی سطح پر جامع  تعاون کی درخواست کی ۔وزیر اعظم مودی نے   وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے  اس بات کی امید ظاہر کی کہ  جموں کشمیر سمیت ملک کے  مختلف حصوں میںانکا  سفر کامیاب اور با معنی  رہے۔

PunjabKesari
جموں کشمیر کے دورے سے  وفد کو  لداخ سمیت   پورے علاقے  کی مذہبی اور ثقافتی   تنوع کے بارے میں  معلومات حاصل ہوگی اور اس بارے میں ان کی علم میں اضافہ ہوگا۔ساتھ وفد کو علاقے میں ترقی اور گورنینس کے بار صحیح تصاویر دیکھنے کو ملے گی ۔  



Comments


Scroll to Top