National News

جموں وکشمیر: پلوامہ میں امتحان سینٹر کے پاس سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملہ، تلاشی مہم جاری

جموں وکشمیر: پلوامہ میں امتحان سینٹر کے پاس سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملہ، تلاشی مہم جاری

جموں کشمیر کے پلوامہ میںسی آر پی ایف کی ایک گشتی  پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق    پلوامہ کے دربگام میں  دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی گشتی ٹیم پر گولی باری کی۔ یہ حملہ  ایک امتحان سینٹر کے پاس ہوا۔ سیکورٹی جوانوں نے  جوابی کارروائی کی ، جس کی وجہ سے کچھ دیر تک طرفین میں گولی باری کا تبادلہ ہوتا رہا۔ حالانکہ غنیمت یہ رہی کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہو ا ۔

PunjabKesari

حملے کے بعد دہشت گرد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ اس حملے کی وجہ سے  انکاؤنٹر کی جگہ پر 5 طلباء بھی پھنس گئے تھے جنہیں کافی مشقت کے بعد صحیح سلامت  وہاں سے نکالا گیا ۔ دوسری طرف ایک گھر میں 3 سے 4 دہشت گردوں کے چھپے ہونے  ہونے کی بھی خبر ہے۔


بتا دیں کشمیر میں آج سے بورڈ کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔طالب علموں کو ڈرانے کے لئے دہشت گردوں نے اس  حملے کو انجام دیا۔امتحان  سینٹر پر طلبائ10 ویں کلاس کے بورڈ امتحان دینے آئے تھے۔امتحان سینٹر سے تھوڑے  ہی فاصلے پر یہ حملہ ہوا۔اس حملے کے بعد نزدیک میں واقع کیمپوں سے مزید سلامتی فورسز کو بلایا گیا ہے اور علاقے میں گھیرابندی اور تلاشی مہم شروع کردی گئی۔ 

PunjabKesari
 غور طلب ہے کہ وادی کشمیر میں  یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا  جب آج یوروپین یونین کے ممبران پارلیمنٹ کا  وفد آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے  لئے جموں کشمیر کے دورے پر ہے ۔وفد کے  کشمیر دورے کے چلتے سیکورٹی کافی سخت کر دی گئی ہے۔ اس کے باوجود دہشت گرد مسلسل کسی نہ کسی واردات کو انجام دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top