Latest News

جموں کشمیر: سکیورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو کیا ہلاک، کئی علاقوں میں پابندیاں عائد

جموں کشمیر: سکیورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو کیا ہلاک، کئی علاقوں میں پابندیاں عائد

جموں و کشمیر میں آج دہشت گردی اور اس کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مہم سے  منسلک تین مختلف واقعات ہوئے۔دہشت گردوں  نے سری نگر کے ڈاؤن  ٹاؤن میں  گرینیڈ حملہ کیا  ہے  ۔وہیں رام بن میں دو مشتبہ دہشت گردوں نے ایک بس روکنے کی کوشش کی۔جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیر لیا۔آپریشن اب بھی جاری ہے۔
ادھر گاندربل میں سکیورٹی فورسز نے صبح سے چل رہے تصادم میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا۔جموں کشمیر کے بٹوٹ - ڈوڈہ روڈ پر دھماکے اور فائرنگ کے بعد دہشت گردوں نے  ایک میں گھر میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بنانے جیسی بزدلا نے حرکت کی ہے ۔ حالانکہ سکیورئی اہلکارو نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تین دہشت گردوں کو مار گرایا ہے ۔دہشت گردوں کی سازش کو دیکھتے ہوئے سرینگر وادی میں سیکورٹی فورسز کی مستعدی بڑھا دی گئی ہے ساتھ ہی سرینگر سمیت کئی علاقوں میں پابندیاں دوبارہ لگا دی گئی ہیں۔
ابتدائی رپورٹوںکے مطابق تینوں دہشت گرد وجے کمار نام کے شخص کے گھر میں گھسے۔اس وقت ان کے خاندان کے دیگر لوگ گھر سے باہر تھے۔اس کے بعد دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔جواب میں پولیس اور فوج نے بھی دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔انٹیلی جنس کے ذرائع کے مطابق یہ تینوں دہشت گرد اسی گروپ کا حصہ ہیں، جو ڈوڈہ-بٹوت روڈ پر ہلڈانو انکاؤنٹر سائیڈ سے فرار ہوئے تھے۔
بٹوت علاقے میں ہو رہی بارش کی وجہ سے سکیورٹی فورسز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور جموں اور رام بن کی جانب سے آنے والے ٹریفک کو بھی روک دیا گیا ہے۔مقامی لوگوں سے گھروں کے اندر رہنے کو کہا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top