Latest News

پی ایس اے کے تحت عمر عبداللہ کی حراست کا معاملہ  پہنچا سپریم کورٹ

پی ایس اے کے تحت عمر عبداللہ کی حراست کا معاملہ  پہنچا سپریم کورٹ

نئی دہلی:جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے)کے تحت حراست کا معاملہ پیر کو سپریم کورٹ پہنچ گیا۔مسٹر عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ نے عرضی دائر کی ہے۔ ان کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے کیس کا خاص طور سے ذکر جسٹس این وی رمن کی صدارت والی  بینچ  کے سامنے کیا۔سبل نے معاملہ کی سماعت کی درخواست کی جسے بینچ نے قبول کر لیا۔
عمر عبداللہ 5 اگست، 2019 سے سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت حراست میں تھے۔ اس قانون کے تحت، عمر عبداللہ کی چھ ماہ کی احتیاطی حراست مدت جمعرات یعنی پانچ فروری 2020 کو ختم ہونے والی تھی، لیکن حکومت نے انہیں دوبارہ پی ایس اے کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top