National News

دہلی : سی اے اے پر جامعہ طلباء کا مارچ ، منڈی ہاؤس کے پاس دفعہ 144 نافذ

دہلی : سی اے اے پر جامعہ طلباء کا مارچ ، منڈی ہاؤس کے پاس دفعہ 144 نافذ

نئی دہلی :  شہریت ترمیمی قانون پر جامعہ کے طلباء نے ایک بار پھر سے احتجاجی مظاہرہ  شروع کردیا ہے ۔  جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے طلباء وزیر داخلہ امت شاہ کی رہائش  گاہ تک مارچ نکالیں گے ۔ طلباء کے مارچ کو دیکھتے ہوئے منڈی ہاؤس میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ سنسد مارگ کو بند کردیا گیا ہے ۔ مارچ دہلی کے منڈی ہاؤس  سے شروع ہوگا ۔ سی اے اے کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد ہو رہا ہے ۔ا س کے علاوہ 24 دسمبر کو یوم مخالفت منانے کی اپیل کی گئی ہے ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1209371689093451776
بتا دیں کہ اس سے پہلے پیر کے روز بھی الگ الگ ہسپتالوں میں کام کررہے سینکڑوں ڈاکٹر مظاہرین طلباء کے ساتھ یکجہتی دکھانے کیلئے پیر کے روز جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی پہنچے تھے ۔ جلوس میں ڈاکٹروں کے ساتھ فزیو تھیریپی میں گریجویٹ کررہے طلباء بھی شامل ہوئے ۔ 



Comments


Scroll to Top