Latest News

سی اے اے کو کسی کے دباؤ میں واپس نہیں لے گی حکومت: جے کشن ریڈی

سی اے اے کو کسی کے دباؤ میں واپس نہیں لے گی حکومت: جے کشن ریڈی

وارانسی:مملکتی وزیر برائے داخلہ جے کشن ریڈی نے اپوزیشن پارٹیوں پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عوام کو گمراہ اور مشتعل کرکے پرتشدد احتجاج پر آماد ہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قانون کسی بھی ہندوستانی کے خلاف نہیں ہے اور اسے کسی کے دباؤ  میں واپس نہیں لیا جائیگا ۔
دو روزہ دورے پر وارانسی پہنچے مسٹر ریڈی نے دورے کے آخری دن سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کا طرزعمل بے حد غیر ذمہ دارانہ ہے۔اپوزیشن کی جانب سے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے اور ان کے اندر ڈر پیدا کر کے انہیں پرتشدد احتجاج کے لئے اکسایا جارہا ہے۔سرکار اپوزیشن کے اس رویہ سے واقف ہے لیکن عام آدمی کو بھی ان کے اس رویہ سے آگاہ ہونا ہوگا اور انہیں ملکی مفاد کے ضرورتوں کو سمجھنا ہوگا۔
انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں سے عوام کو گمراہ کرنے سے باز آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا شہریت ترمیمی قانون میں جوبھی ترامیم کی گئیں ہیں ان سے کسی بھی طرح سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی نہیں ہے کیونکہ یہ ملک اور انسانیت کے حق میں اٹھایا گیااہم قدم ہے۔

 



Comments


Scroll to Top