Latest News

بغیر  ماسک گھومنے نکلی جڈیجہ کی اہلیہ، پکڑے  جانے پر خاتون پولیس ملازم سے کی بحث

بغیر  ماسک گھومنے نکلی جڈیجہ کی اہلیہ، پکڑے  جانے پر خاتون پولیس ملازم سے کی بحث

اسپورٹس ڈیسک :ہندوستانی کرکٹر رویندر جڈیجہ کی اہلیہ  ریوابانے گجرات کے راجکورٹ میں پولیس کانسٹیبل کے ساتھ بحث کی ، جس نے ان  سے ماسک نہیں پہننے کی وجہ پوچھی تھی ۔پولیس نے منگل کے روز یہ جانکاری دی ہے ۔پیر کی رات واقعہ کے وقت یہ کرکٹر گاڑی چلا رہا تھا ۔

PunjabKesari
سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جڈیجہ نے ماسک  پہن رکھا تھا ، لیکن ریوابا نے   نہیں۔پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ( ڈی ایس پی )  منوہر نے بتایا کہ  کرکٹر کی اہلیہ نے ہیڈ کانسٹیبل سونل گوسائی سے تیکھی بحث کی ، جنہوں نے ریوابا کو ماسک نہیں پہنے ہوئے دیکھ کر کسان پاڑا چوک پر گاڑی روکی تھی ۔ ڈی ایس پی نے کہا  کہ ہماری شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ  ریوابا جڈیجہ نے ماسک  نہیں پہنا تھا ۔ یہ جانچ کا مدعا ہے کہ معاملہ کیوں بڑھا ، ہمیں پتہ چلا کہ دونوں فریقوں کے درمیان بحث ہوئی ہے ۔

PunjabKesari

انہوں نے بتایا کہ اس بحث کے دوران سونل نے  تکلیف کی شکایت کی ، جس کے بعد انہیں نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا ۔ افسر ن بتایا کہ  آدھے گھنٹے کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی اور وہ اب ٹھیک ہیں۔ اس معاملے میں اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top