Latest News

سی اے اے کی مخالفت کرنا اس اداکار کو پڑا بھاری، ٹرولرس سے پریشان ہو کر چھوڑا ٹویٹر، کہی یہ بات

سی اے اے کی مخالفت کرنا اس اداکار کو پڑا بھاری، ٹرولرس سے پریشان ہو کر چھوڑا ٹویٹر، کہی یہ بات

بالی وڈ اداکار جاوید جعفری نے ٹرولرس سے پریشان ہوکر ٹویٹر سے بریک لے لیا ہے ۔ جاوید جعفری نے اتوار کی رات اس بات کا اعلان کیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا سے رشتہ توڑ لیا ہے ۔ اس بات کی اطلاع انہوں نے خود ایک ٹویٹ کرکے دی ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ اس موجودہ نفرت اور ٹرولس کو برداشت نہیں کرپا رہے ہیں ، اس لئے وہ سوشل میڈیا کو چھوڑ رہے ہیں ۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگر حالات بہتر ہوجاتے ہیں تو وہ ایک مرتبہ پھر سے لوٹ آئیں گے ۔

https://twitter.com/jaavedjaaferi/status/1208825420231184389?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1208825420231184389&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fentertainment%2Fbollywood-actor-jaaved-jaaferi-takes-a-break-from-twitter-after-trolled-for-anti-caa-stand-287661.html
قابل ذکر ہے کہ جاوید جعفری ان اداکاروں میں سے ایک ہیں ، جنہوں نے کھل شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت کی تھی ۔ وہ مسلسل اپنے سوشل میڈیا پر اس معاملہ پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے ۔اسی درمیان انہوں نے اتوار کی رات کو ٹویٹ کیا کہ' میں اس سطح کی نفرت اور ٹرولنگ کو برداشت نہیں کرپا رہا ہوں ، جب تک حالات میں بہتری نہیں آتی ہے ، میں سوشل میڈیا سے خود کو دور کرنے جارہا ہوں ، مجھے امید ہے کہ سب ٹھیک ہوجائے گا ... انشا اللہ ... ملک سب سے پہلے ... جے ہند '۔

PunjabKesari
حالانکہ اس ٹویٹ کے بعد مسلسل ٹویٹر صارفین نے ان سے سوشل میڈیا نہ چھوڑنے کی اپیل کی ۔ کئی صارفین نے لکھا کہ ان ٹرولس کو نظر انداز کیجئے ، انہیں بلاک کیجئے ، لیکن اس پلیٹ فارم کو مت چھوڑئیے ۔ کیونکہ وہ لوگ تو یہی چاہتے ہیں کہ آپ خاموش ہوجائیں ۔ اگر آپ سوشل میڈیا چھوڑتے ہیں تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ آپ کو ان کے منصوبہ پر پانی پھیر دینا چاہئے ۔
ایک دوسرے صارف  نے لکھا کہ آپ برائے کرم ایسا مت کیجئے ۔ ہم بھی آج اس کا سامنا کررہے ہیں ۔ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی ہمیں مسلسل لڑتے رہنے کی طاقت ملتی ہے ۔ آپ کا یہاں سے جانا ہم جیسے لوگوں کیلئے دل توڑنے والا ہوگا ۔ برائے کرم اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں ۔
قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ کی کئی شخصیات سی اے اے اور این آر سی کا کھل کر مخالفت کررہی ہیں ۔ حال ہی میں ممبئی کے کرانتی میدان میں ہوئے مظاہرہ میں بھی کئی بڑے بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی تھی ۔



Comments


Scroll to Top