National News

جموں وکشمیر: پلوامہ کے ترال میں سکیورٹی اہلکاروں نے3 دہشت گردوں کو کیا ہلاک، تلاشی مہم جاری

جموں وکشمیر: پلوامہ کے ترال میں سکیورٹی اہلکاروں نے3 دہشت گردوں کو کیا ہلاک، تلاشی مہم جاری

سری نگر : جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اتوار کو دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم  میں فوج نے  3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔وہیں ایک کو پکڑ نے کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ    دہشت گردوں کی موجوگی سے متعلق خبر ملنے کے  بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جنوبی کشمیر میں ترال کے گلشن پورہ علاقے  کا محاصرہ کر تلاشی مہم شروع کی تھی ۔
 انہوں نے بتایا کہ  اس دوران دہشت گردوں نے ان پر گولیاں چلائیں، جس کے بعد تصادم شروع ہو گیا ۔ افسر نے بتایا کہ  طرفین سے گولی باری کا تبادلہ ہو رہا تھا ، جس میں3دہشت گرد مارے گئے ۔فی الحال علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top