National News

آئی ایس آئی کے نشانے پر جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، پی او کے میں ہوئی دہشت گردو ں کی میٹنگ

آئی ایس آئی کے نشانے پر جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، پی او کے میں ہوئی دہشت گردو ں کی میٹنگ

مرکز کے زیر انتظام ریاست  جموں اور کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نشانے پر ہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق حال ہی میں مظفر آباد میں ہوئی دہشت گرد تنظیموں کی میٹنگ  ہوئی ، جس میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کو نشانہ بنانے کی بڑی سازش رچی گئی ہے۔خفیہ  ذرائع کے مطابق کوٹلی کے جماع الحق مدرسے میں 29 اکتوبر کو جیش محمد نے میٹنگ بلائی تھی، اس میں تمام تنظیموں کے کمانڈر شامل ہوئے تھے جس میں ان  کوحکم دیا گیا کہ جموں اور کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر مرمو پر حملہ کریں۔

PunjabKesari
خبروں کے مطابق حال ہی میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں جیتے امیدوار بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔لشکر طیبہ کا دہشت گرد  ضیاء الرحمان  میر اس سازش کو لیڈ کر رہا ہے اور اس کے ہاتھ میں مکمل کمان ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر مرمو کے علاوہ لشکر اور حزب کے دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ میں بی جے پی جموں و کشمیر کے کئی بڑے لیڈر بھی شامل ہیں۔

PunjabKesari
وہیں پی او  کے میں ہوئی اس  میٹنگ میں فدائین حملے کے لئے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور زیادہ سے زیادہ حملے کو انجام دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔بہاول پور کے مرکز عثمان و علی میں بھی جیش محمد نے ٹرینڈ فدائین کی میٹنگ بلائی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top