National News

فاروق عبد اللہ اور عمر عبد اللہ سے ملیں گے نیشنل کانفرنس کے لیڈران ، حکومت سے ملی اجازت

فاروق عبد اللہ اور عمر عبد اللہ سے ملیں گے نیشنل کانفرنس کے لیڈران ، حکومت سے ملی اجازت

نیشنل کانفرنس کے ترجمان مدن منٹو نے بتایا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے نیشنل کانفرنس کے جموں کے لیڈروں کے ایک وفد کو اپنی پارٹی کے صدر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبد اللہ سے ملنے کی اجازت دیدی ہے ۔ ان دنوں ہی لیڈروں کو حراست میں رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جموں کے نیشنل کانفرنس کے لیڈروں کا وفد اس ملاقات کیلئے اتوار کی صبح روانہ ہوگا ۔


نیشنل کانفرنس ترجمان مدن منٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے نیشنل کانفرنس کے جموں کے لیڈروں کے وفد کو پارٹی صدر فاروق عبد اللہ اور نائب صدر عمر عبد اللہ سے ملنے کی اجازت دیدی ہے ، جنہیں حراست میں رکھا گیا ہے ۔


خیال رہے کہ جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے وقت سے ہی جموں وکشمیر کے دونوں لیڈروں کو حراست میں رکھا گیا ہے ۔ ان دونوں لیڈرون کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے زیادہ تر بڑے لیڈروں کو احتیاط کے طور پر آرٹیکل 370 ہٹائے جانے سے ایک دن پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا ۔ علاحدگی پسند لیڈروں کو بھی ان کے گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے ۔



Comments


Scroll to Top