Latest News

جموں کشمیر: نگروٹہ   تصادم میں 3  دہشت گردہلاک، 1 جوان زخمی

جموں کشمیر: نگروٹہ   تصادم میں 3  دہشت گردہلاک، 1 جوان زخمی

جموں کشمیر: جموں کے باہری علاقے نگروٹہ  میں ٹول پلازہ پر دہشت گردوں نے جمعہ کی علی الصبح  مرکزی ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف )پر حملہ کردیا۔جس میں ایک جوان زخمی ہو گیا اور سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا۔
. جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بتایا کہ تین سے چار دہشت گرد ٹرک میں سوار وادی کشمیر کی طرف جا رہے تھے۔ انہیں سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی نے ٹول پلازہ کے پاس روکا جس کے بعد انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کو فوری طور پر مار گرایا گیا۔ جبکہ دیگر اندھیرا کا فائدہ اٹھا کر  فرار  ہو گئے ۔ اس کے فورا ًبعد سکیورٹی اہلکاروں نے سرچ آپریشن چلاکر دہشت گردوں کو ڈھونڈا اور دو دیگر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ان کے پاس سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک دہشت گرد اب بھی جنگل میں چھپا ہوا ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ یہ دہشت گرد نئے  گروپ کے رکن ہیں اور سرینگر کی طرف جا رہے تھے۔ انہوں نے شک ظاہر کیا کہ دہشت گردوں نے کٹھوعہ ، ہیرانگر سر حد  سے دراندازی کی ہوگی
انکانٹر کے بعد نیشنل ہائی وے بھی بند کردیا گیا ہے۔ ادھم پور کے ضلع افسران نے حکم دیا ہے کہ احتیاط کے طور پر ادھم پور شہہ، ٹکری، منڈ، نیشنل ہائی وے، چینانی علقے کے سبھی اسکول آج کے لئے بند رہیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top