اسلام آباد: اقوام متحدہ میں کشمیر مدعے پر اپنی شکست کا اعتراف کرنے اور دہشت گردی کے خاتمے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ سے لوٹتے ہی ہندوستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا ہے۔ پاکستان کی سر زین پر پیر رکھتے ہی عمران کے تیور بدل گئے اور ایئر پورٹ پر انہوںنے کہا کہ 'جو لوگ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں وہ 'جہاد' کررہے ہیں اور پاکستا ن کشمیریوں کا ساتھ دیگا ، بھلے ہی دنیا ایسا نہ کرے' ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں کشمیر مدعے پر زور دینے والے عمران نے یہاں ایئر پورٹ پر اپنی پارٹی کے کارکنان سے کہاکہ ' چاہے دنیا کشمیریوں کے ساتھ ہو نہ ہو ، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ' کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنا جہاد ہے اور اہم ایسا اس لئے کر رہے ہیں ، تاکہ اللہ ہم سے خوش ہو'۔انہوںنے کہا کہ' یہ جدوجہد اور کوشش ہے اور جب وقت اچھا نہ ہو ہمت نہ ہاریں، مایوس نہ ہوں، کیونکہ کشمیری آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں ، انکو ہم آپ لوگوں سے کافی امیدیں ہیں'۔ عمران نے کہا کہ ' اگر پاکستانی لوگ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہے تو وہ ضرور جیتیں گے ۔
بتادیں کہ جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں عمران خان نے کشمیر کا مدعا اٹھایا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ ہندوستان کشمیر سے غیر انسانی کرفیو ہٹائے اور مقید لوگوں کو رہا کرے ۔انہوںنے وارننگ دی کہ اگر دو جوہری طاقت سے لیس ہمسایہ ممالک کا آمنا سامنا ہوا تو اس کے نتائج صرف سرحدوں تک محدود نہیں رہیں گے ۔