نیشنل ڈیسک: ہندوستان نے خلائی میدان میں ایک اہم باب کا اضافہ کیا ہے کیونکہ اس کا مواصلاتی سیٹیلا ئٹ جی سیٹ30- (GSAT-30) یوروپی خلائی بندرگاہ فرنچ گوانا سے کل شب کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا گیا ۔ جو نئے سال میں ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی ( انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن)کا چھوڑے جانے والا پہلا سیٹیلائٹ ہے۔
https://twitter.com/isro/status/1217916758952013824?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1217916758952013824&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fisro-s-gsat-30-a-communication-satellite-launched-aboard-ariane-rocket-from-south-america-mgb-290055.html ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم(اسرو) نے بتایا کہ جی سیٹ 30 کو ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 2 بجکر 35 منٹ پر ایرین 5 - وی ٹی 251 لانچ وہیکل سے لانچ کیا گیا۔ 38 منٹ 25 سیکنڈ بعد اسے پہلے سے طے شدہ الیپٹیل آربٹ میں قائم کیا گیا۔ ا س سٹلائیٹ کا وزن 3450کلو ہے اور یہ انسیٹ 4Aسیٹیلائٹ کا بدل ہوگا۔ یہ سیٹلائٹ ملک کی مواصلات ٹیکنالوجی میں انقلاب لائے گااسرو کے یو آر راو سیٹیلائٹ سینٹر کے ڈائریکٹر پی کنی کرشن جو سیٹیلا ئٹ کو چھوڑے جانے کے وقت موجود تھے نے اس کو کامیابی کے ساتھ چھوڑے جانے پر ایرین خلائی ٹیم اور اسرو کو مبارکباد پیش کی ہے۔
https://twitter.com/isro/status/1217935743600951298?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1217935743600951298&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fisro-s-gsat-30-a-communication-satellite-launched-aboard-ariane-rocket-from-south-america-mgb-290055.html انہوں نے اس کوسال 2020کے لئے بہترین شروعات قراردیتے ہوئے کہاکہ اس مشن کی ٹیم نے ماسٹرکنٹرول مرکز نے اس کو چھوڑے جانے کے بعد کے عمل کو فوری طورپر مکمل کیا ہے۔بنگلورو کے اسرو کے ہیڈکوارٹرس نے کہاکہ جی سیٹ30کو مخصوص انداز میں ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ خلا میں ٹرانسپونڈرس کی تعداد میں اضافہ کیاجاسکے۔اس سیٹیلائٹ کو چھوڑے جانے کے فوری بعد کرناٹک کے ہاسن میں واقع اسرو کے ماسٹر کنٹرول روم نے جی سیٹ30کا کنٹرول حاصل کرلیا۔یہ سیٹیلا ئٹ معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔
27k
98k