National News

سالگرہ پر خاص : پاکستان کیخلاف پہلے ہی اوور میں ہیٹرک لینے والے واحد کھلاڑی ہیں عرفان پٹھان

سالگرہ پر خاص : پاکستان کیخلاف پہلے ہی اوور میں ہیٹرک لینے والے واحد کھلاڑی ہیں عرفان پٹھان

سپورٹس ڈیسک ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بولر عرفان پٹھان آج اپنا 34 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں ۔ عرفان پٹھان 27 اکتوبر 1984 کو گجرات کے وڈودرہ میں پیدا ہوئے تھے ۔ عرفان پٹھان کا بچپن مسجد میں گزرا ہے جہاں ان کے والد موزن تھے ۔  لیکن کہتے ہیں کہ کوئی بھی پختہ عہد کرلیا جائے تو وہ تمہیں ایک نا ایک ضرور حاصل ہوگا ۔

PunjabKesari
ایک ایسا ہی خواب دیکھنے والے عرفان پٹھان ایک دن ہندوستانی کرکٹ ٹیم کیلئے ایسا سٹار بولر بن گیا جس کے چرچے نہ صرف ہندوستان میں ہوتے ہیں بلکہ ہندوستان سے باہر بھی انہیں اتنا ہی پیار ملتا ہے  انہیں خصوصیات کے چلتے بی سی سی آئی نے بھی ٹویٹ کے ذریعے انہیں ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

PunjabKesari
عرفان پٹھان کے نام ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک لینے کا ایک خاص ریکارڈ درج ہیں ۔ بات 2006 کی ہے جب ٹیم انڈیا تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کے دورے پر گئی تھی ۔ اس سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں عرفان نے پہلے ہی اوور کی آخری تین گیندون ُر لگاتار تین وکٹ حاصل کئے تھے ۔ 

کراچی میں لی گئی یہ ہیٹرک ان کے لئے بیحد خاص تھی کیونکہ عرفان ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی اوور میں ہیٹرک لینے والے دنیا کے پہلے گیند بنے تھے ۔ عرفان پٹھان نے سلمان بٹ ، یونس خان  اور محمد یوصف کو آؤٹ کیا تھا ۔ حالانکہ اس سیریز میں ہندوستان کو 1-0 سے ہار ملی تھی ۔

 



Comments


Scroll to Top