انٹرنیشنل ڈیسک:ایران نے آرمی جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکہ پر بڑا جوابی حملہ کیا ہے۔ ایران نے عراق میں امریکی ٹھکانوں اربل، الاسدکو نشانہ بنا کر22 میزائلیں داغیں، جس میں کم از کم80 امریکی فوجیوں کی موت ہو گئی۔
ان حملوں کے بعد ایران نے پھر سے امریکہ کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس کے میزائل حملوں کا جواب امریکہ دیتا ہے تو پھر اس کا جواب وہ امریکہ میں گھس کر دیں گے۔ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ نے اگر جوابی کارروائی کی تو پھر پورے مغربی ایشیا میں جنگ ہو گی ۔اس درمیان ایران کے اعلیٰ لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ یہ حملہ امریکہ کے منہ پر ایک کرارا طمانچہ ہے۔ایران نے آج عراق میں موجود امریکہ کے فضائی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔