Latest News

امریکہ کو بھاری قیمت چکانی ہوگی : حسن روحانی

امریکہ کو بھاری قیمت چکانی ہوگی : حسن روحانی

تہران: ایران کے صدرحسن روحانی نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملہ میں موت پر امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
روحانی نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہاامریکہ نے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے جو اس علاقے کو بہت خطرناک پوزیشن میں ڈال سکتا ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے کہاایران علاقہ میں کسی طرح کی کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن اس علاقے میں کشیدگی بڑھنے اور عدم استحکام کا سبب امریکہ کا یہ غلط کام ہے۔
اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے مسٹر الثانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا تھا کہ ایران علاقے میں کسی طرح کی کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن غیر ملکی اور اضافی علاقائی فورسز کی موجودگی اور مداخلت سے اس حساس علاقے میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top