Latest News

آئی پی ایل 2020فائنل :ممبئی انڈینس  نے 5ویں بارکیا خطاب اپنے نام ۔، روہت شرما- ٹرینٹ بولٹ نے دلائی شاندار جیت

آئی پی ایل 2020فائنل :ممبئی انڈینس  نے 5ویں بارکیا خطاب اپنے نام ۔، روہت شرما- ٹرینٹ بولٹ نے دلائی شاندار جیت

سپورٹس ڈیسک: گیند بازوں کی شاندار گیند بازی کے بعد روہت شرما  کی کپتانی اننگ کی بدولت ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس  کو منگل کو آئی پی ایل 2020  کے فائنل میں 5 وکٹ سے شکست دے کر پانچواں خطاب جیت لیا ہے۔ پہلے ممبئی انڈینس کے گیند بازوں نے پہلی بار آئی پی ایل کھیلنے والی دہلی کیپٹلس کی ٹیم کو کم اسکور پر روک دیا، پھر اس کے بعد روہت شرما نے طوفانی بلے بازی کرکے مقابلہ یکطرفہ کردیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی نے ممبئی انڈینس کو 157 رنوں کا ہدف دیا، جسے ممبئی انڈینس نے 8 گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا اور 5 وکٹ سے جیت حاصل کرلی۔
ممبئی انڈینس کا طوفانی آغاز
دہلی کیپٹلس کے 157 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینس نے طوفانی آغاز کیا۔ سلامی بلے باز روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کاک کی بلے بازی نے ثابت کردیا کہ ان کی بادشاہت کو ختم کرنا آسان نہیں ہے۔ 
روہت شرما نے چھکے  کیساتھ ممبئی انڈینس کا کھاتہ کھولا اور پھر اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک نے بڑے شاٹ لگائے۔ دونوں کے درمیان ہوئی 45 رنوں کی شراکت کو مارکس اسٹوئنس نے توڑا۔ انہوں نے ڈی کاک کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد روہت شرما کا ساتھ دینے میدان پر سوریہ کمار یادو آئے اور انہوں نے پہلی ہی گیند پر چوکا اور دوسری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کے ارادے ظاہر کردیئے۔
آپسی تال میل کی کمی کے سبب ممبئی انڈینس کو سوریہ کمار یادو کے طور پر 90 رن پر دوسرا جھٹکا لگا۔ سوریہ کمار یادو 19 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما نے ایشان کشن کے ساتھ 47 رنوں کی شراکت کرکے مقابلہ یکطرفہ بنا دیا۔ نارکیا نے 137 رن پر ممبئی کے کپتان روہت شرما کے طور پر تیسرا جھٹکا دیا۔
 روہت شرما  51 گیندوں پر 68 رن بناکر پویلین لوٹے۔ مگر تب تک انہوں نے مقابلہ یکطرفہ کر دیا تھا۔ روہت شرما کے پویلین لوٹنے کے بعد پولارڈ نے دو بڑے شاٹ لگائے، مگر رباڈا نے انہیں بولڈ کرکے ممبئی انڈینس کو 147 رن پر چوتھا جھٹکا دے دیا۔ روہت شرما کی ٹیم کو 156 رن پر ہاردک پانڈیا کے طور پر پانچواں جھٹکا لگا۔ پانڈیا 3 رن بناکر نارکیا کا شکار بنے۔



Comments


Scroll to Top