National News

دہلی تشدد: اب تک مرنے والوں کی تعداد 34  ہوئی ، فی الحال حالات معمول پر ،پولیس نے دیررات تک کیا فلیگ مارچ

دہلی تشدد: اب تک مرنے والوں کی تعداد 34  ہوئی ، فی الحال حالات معمول پر ،پولیس نے دیررات تک کیا فلیگ مارچ

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے مشرقی علاقے میں دو دن کے تشدد میں اب تک 34 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ، جبکہ 56 پولیس اہلکاروں سمیت 200 قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال حالات پر امن ہیں اور پولیس فلیگ مارچ کر رہی ہے  ۔  بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عوام سے امن اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

PunjabKesari
 دہلی میں بھڑکے تشدد میںپر قابو پانے کیلئے پولیس نے دیر رات تک فلیگ مارچ کیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے چپے-چپے پر پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ گورو تیغ بہادر  ہسپتال (جی بی ٹی ) میںاب تک 30 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ لوک نائیک جے پرکاش نارائن (ایل این جے پی ) ہسپتال میں 2 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔وہیں دو دیگر  ہسپتالوں میں دو لوگوں نے دم توڑ دیا ہے ۔
بتادیں کہ  اس سے پہلے بدھ کو پولیس نے  بتایا تھا کہ 27 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ اس درمیان دہلی پولیس نے کہا کہ اس نے دہلی تشدد میں مبینہ طور پر ملوث 106 لوگوں کو حراست میں لیا ہے ، جبکہ 18 افراد کے خلاف ایف آئی آر  درج کی ہے۔

PunjabKesari
وہیں بدھ کو قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال  نے تشدد سے متاثرعلاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے تشدد سے متاثرہ علاقوںخص طور پر  شمال مشرقی  دہلی گلیوں میں جاکر لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی اور ان کو سمجھایا کہ ہم سب کو یہیں مل کر ساتھ رہنا ہے ۔  انہوں نے کہا جو کچھ ہوا وہ ہوا۔ انشااللہ، جلد ہی امن پیدا ہوگا۔ انہوں نے دہلی پولیس کمشنر امولیا پٹنائک اور نئے مقرر کردہ اسپیشل کمشنر ایس این سریواستو کے ساتھ کئی مرتبہ میٹنگ بھی کی۔
 



Comments


Scroll to Top