سری نگر: جموں کشمیرکے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ کو جمعرات کو سرکاری بنگلے میں شفٹ کیا جائے گا۔ خبر ہے کہ انہیں سری نگر کے گپکر روڈ پر واقع ایم 4 سرکاری بنگلے میں شفٹ کیا جائے گا۔ بتا دیں کہ عمر عبداللہ ابھی گپکر روڈ پر واقع ہری نواس گیسٹ ہاؤس میں ہیں۔ وہیںسابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی کی جگہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ ریاست میں دفعہ 370 کی دفعات کے رد کئے جانے کے بعد احتیاطاً حراست میں لئے جانے کے 163 دن بعد ان سرکاری رہائش کے قریب واقع سرکاری بنگلے میں شفٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جمعرات کو انہیں منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔دراصل جموں و کشمیر انتظامیہ نے وادی کا دورہ کرنے آ رہے مرکزی حکومت کے وزراء کے وفد کو ہری نواس میں ٹھہرانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ عمر کو جس گھر میں منتقل کیا جائے گا، وہ ان کے سرکاری رہائش گاہ کے قریب ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آرٹیکل 370 کے التزامات کو ختم کئے جانے کے تقریبا چھ ماہ بعد مرکزی وزرا ء کا ایک گروپ جموں و کشمیر کا جلد ہی دورہ کرنے والا ہے ۔ دورہ کرنے والے ان وزرا میں پیوش گوئل ، روی شنکر پرساد ، سمرتی ایرانی ، انوراگ ٹھاکر ، وی کے سنگھ ، ہردیپ سنگھ پوری ، آر کے سنگھ ، گری راج سنگھ ، مہندر ناتھ پانڈے ، سادھوی نرنجن جیوتی سمیت کئی بڑے لیڈران شامل ہیں ۔ یہ لیڈران 18جنوری سے 25 جنوری کے درمیان جموں و کشمیر کا دورہ کرسکتے ہیں
غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کے بعد سے ہی تین سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، ان کے بیٹے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت قریب 29 لیڈر کو نظربند کیا گیا ہے۔مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا تھا۔