Latest News

اندرانی مکھر جی اور پیٹر مکھر جی کا ہوا طلاق ، 17 سال پہلے ہوئی تھی شادی

اندرانی مکھر جی اور پیٹر مکھر جی کا ہوا طلاق ، 17 سال پہلے ہوئی تھی شادی

ممبئی : سابق میڈیا کاروباری پیٹر مکھر جی اور ان سے الگ رہ رہی اہلیہ اندرانی مکھر جی سے طلاق پر  جمعرات کو یہاں ایک پریوار عدالت نے مہر لگا دی ہے ۔ پیٹر اور اندرانی دونوں ہی شینا بورا قتل کا سامنا کررہے ہیں ۔ اندرانی کی وکیل نے بتایا کہ طلاق آپسی اتفاق سے لیا گیا اور عدالت بھی پوری طرح مطمئن تھی ۔

PunjabKesari
اس جوڑے نے باہمی رضا مندی سے طلاق کے لئے گذشتہ سال ستمبر میں باندرا کی ایک پریوارک عدالت میں عرضی داخل کی تھی ۔ طلاق کے دوران اس جوڑے کی جائیداد کے بنٹوارے پر بھی رضا مندی بن گئی ۔ اس میں سپین اور لندن میں جائیدادیں، بنک میں پڑی رقم اور دیگر سرمایہ شامل ہیں۔ اندرانی  نے پیٹر کو طلاق کا نوٹس بھیجتے وقت دلیل دی تھی کہ ان کی شادی ٹوٹ گئی ہے اور ان میں صلح کی کوئی گنجائز نہیں ہے ۔ اندرانی ( 47) اور پیٹر (65) 2002 میں ازدواجی زندگی میں شامل ہوئے تھے ۔ 

 



Comments


Scroll to Top