Latest News

اقوام متحدہ میں کشمیر مدعے  پر بول کر پھنسے ملیشیائی وزیر اعظم ،سوشل میڈیا پر ہوئے ٹرول

اقوام متحدہ میں کشمیر مدعے  پر بول کر پھنسے ملیشیائی وزیر اعظم ،سوشل میڈیا پر ہوئے ٹرول

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر مدعے پر بول کر ملیشیائی وزیر اعظم مہاتیر محمد  برے پھنس گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی جم کر کلاس لگائی جارہی ہے ۔ ملیشیائی وزیر اعظم  نے اقوام متحدہ  میں کشمیر کا مدعا اٹھاتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ہندوستان نے جموں کشمیر پر 'جارحانہ قربضہ ' کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت  کو اس مدعے کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ کرنا چاہئے ۔ ملیشیائی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ جموں کشمیر میں ہندوستان کی کارروائی کے سبب ہو سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ غلط ہے ۔

 PunjabKesari
اپنے بیان کو مہاتیر  نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا جس کے بعد صارفین نے ان کو جم کر لتاڑ لگائی ۔ مہاتیر کے تبصرے پر ٹویٹر پر سخت رد عمل دیکھنے کو ملا ہے ۔ کئی صارفین نے ملیشیا کے بائیکاٹ کرنے کی بھی بات کہی ہے ۔  اس کے بعد مہاتیر کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے بعد اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی نے روس  میں ملاقات کے دوران انہیں یہ بتایا کہ انہوں نے جموں کشمیر سے خاص درج کیوں واپس لیا تو انہوں نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو کشمیر مدعے کو 'جارحیت' کی بجائے 'بات چیت ' کے ذریعے حل کرنے کی صلاح دی ۔ 


ہندوستان نے بین الاقوامی طبقے کو واضح طور سے کہا کہ دفعہ 370 کو ختم کرنا اس کا ایک اندرونی معاملہ ہے ۔ ہندوستان کشمیر کو لے کر ہندوستان - پاکستان کے درمیان تیسرے فریق کی ثالثی کی کسی بھی گنجائز کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا چکا ہے کہ دونوں ممالک دو طرفہ مدعوں پر چرچہ کر انہیں حل کر سکتے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top