سپورٹس ڈیسک:کرو یا مرو مقابلے میں انڈین ویمن ہاکی ٹیم نے آئرلینڈ کو1- 0 سے شکست دی۔ ہندوستان کو یہ فتح چوتھے کوارٹر میں ملی۔ہندوستان کی جانب سے نونیت کور نے واحد گول کیا۔ میچ ختم ہونے میں 3 منٹ باقی رہ گئے تھے تو یہ گول کیا گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان کی ٹوکیو اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔ اب خواتین ہاکی ٹیم کا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔اس کے ساتھ ہی انہیں دعا کرنی ہوگی کہ ہفتہ کو برطانیہ کی ٹیم آئرلینڈ کو شکست دے۔
ہندوستان نے آئرلینڈ کو 1-2 سے دی شکست
بتادیں کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے اس کھیل میں بنے رہنے کے لیے فتح بہت ضروری تھی ۔ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آغاز کیا ۔ہندوستانی ٹیمنے 14 پنالٹی کارنرز ہارے آئرلینڈ کے خلاف لیکن جب میچ ختم ہونے میں 3 منٹ باقی تھے تو ، تجربہ کار رانی رامپال نے نونیت کور کو ایک پاس دے دیا ، جس پر اس نے گول کر کے ٹیم کو فتح دلادی۔
مسلسل دوسری بار اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے والی ہندوستانی ٹیم ریو اولمپکس میں بارہویں نمبر پر رہی تھی۔ پہلے تین میچوں میںہندوستان کو عالمی نمبر ایک ہالینڈ نے 5-1 ، جرمنی نے 2-0 اور دفاعی چیمپئن برطانیہ کو 4-1 سے شکست دی تھی۔